13 اپریل 2015 - 07:49
شام میں چھے ہزار یورپی دھشتگرد موجود

ایک یورپی ذریعے نے کہا ہے کہ تقریبا پانچ سے چھ ہزار یورپی باشندے شام میں داعش کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کے تقریبا پانچ سے چھ ہزار افراد شام میں داعش دہشتگردوں کی صفوں میں شامل ہونے شام چلے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ان میں ایک ہزار چار سو پچاس افراد کا تعلق فرانس سے ہے- یورپی یونین کے اس عہدیدار نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعداد منظرعام پر آنے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہے- انہوں نے کہا کہ یورپی باشندوں کو شام جانے سے روکنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ ان کے سفر پر پابندی عائد کی جائے نہ کہ انھیں کچلا جائے- قابل ذکر ہے شام و عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کو امریکہ، فرانس، برطانیہ، صیہونی حکومت اور ترکی و سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲